حکومت کا پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے آنے کے بعد نجکاری کمیشن بورڈ کے پہلے اجلاس میں نجکاری ایجنڈے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) سمیت دیگر کمپنیوں کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق جن 34 سرکاری اداروں کو نکالنے کی حتمی فہرست کابینہ کی نجکاری کمیٹی (سی سی او پی) کو آج پیش کی جائے گی، اس فہرت میں قومی ایئرلائن، اسٹیل ملز اور ریاست کے زیر اثر دیگر ادارے بھی شامل ہیں۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو کو فوری برطرف کرنے کی تجویز اس حوالے سے بورڈ اجلاس میں موجود باوثوق ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ چیئرمین نجکاری کمیشن محمد میاں سومرو کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں نجکاری پروگرام کا جائزہ لیا گیا اور فہرست کو حتمی شکل دی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پی آئی اے، اسٹیل ملز، پاکستان ریلوے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو نجکاری ایجنڈے سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم حکومت چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروباری اداروں( ایس ایم ایز)، فرسٹ وومن بینک اور نیشنل انشورنس کمپنی سمیت چھوٹے اداروں کے ساتھ نجکاری پروگرام شروع کرے گ...