افواہیں ختم فلم’’کیدر ناتھ‘‘ میں سارہ علی خان اور سشانت سنگھ کا رومانس سامنے آگیا

ممبئی(این این آئی)بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان یوں تو گزشتہ 2 سال سے اپنی پہلی فلم ‘کیدرناتھ’ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔تاہم ان کی پہلی فلم کے حوالے سے کئی تنازعات سامنے آئے تھے، جس وجہ سے خیال کیا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر

ان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ نہیں ہوگی۔سارہ علی خان ان دونوں رنویر سنگھ کے ساتھ آنے والی ایکشن فلم ’سمبا‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں اور ان کی اسی فلم کے حوالے سے یہ اطلاعات بھی تھیں کہ یہ سارہ علی خان کی پہلی فلم ہوگی۔تاہم اب سارہ علی خان کی فلم ’کیدر ناتھ’ کا طویل انتظار بعد ٹیزر جاری کردیا گیا، جس میں فلم کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا۔اب اس بات کے امکانات روشن ہوگئے ہیں کہ سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ’ ہی ہوگی۔اس فلم کے پروڈیوسرز اور ہدایت کار ابھیشک کپور سمیت اداکاروں کے درمیان بھی تنازعات کی خبریں سامنے آئی تھیں، جس وجہ سے اس فلم کی شوٹنگ کچھ وقت کے لیے تاخیر کا شکار بھی ہوگئی تھی۔تاہم اب فلم کا پہلا ٹیزر سامنے آنے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے مقررہ وقت پر ریلیز کرکے سارہ علی خان کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا جائے گا۔’کیدر ناتھ’ کے مختصر ٹیزر میں سارہ علی خان اور سشانت سنگھ راجپوت کو ایک دوسرے کی مدد کرتے اور ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اگرچہ ٹیزر کو دیکھ کر فلم کی کہانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے، تاہم ٹیزر میں اس بات کی جانب اشارہ دیا گیا ہے کہ فلم صرف سیلاب پر مبنی نہیں ہوگی، بلکہ اس میں شائقین کو رومانس بھی خوب دیکھنے کو ملے گا۔ٹیزر میں فلم کی نمائش کی تاریخ 7 دسمبر دی گئی ہے، پہلے یہ کہا گیا تھا کہ اسے 21 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا، تاہم بعد ازاں اس کی نمائش کو مؤخر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔سارہ علی خان ’کیدرناتھ‘ میں ایک نوجوان زائر کا کردار ادا کریں گی، جو ہمالیہ کے پہاڑوں کے درمیان تیرتھ یاترا پر جاتی ہیں۔سشانت سنگھ راجپوت ایک گائیڈ کے روپ میں نظر آئیں گے، اور تیرتھ یاترا کے لیے سارہ علی خان ان کی خدمات حاصل کرتی ہیں۔

The post افواہیں ختم فلم’’کیدر ناتھ‘‘ میں سارہ علی خان اور سشانت سنگھ کا رومانس سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory