پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک پورا چینل بند،وقت نیوز نے مطیع اللہ جان سمیت تمام اینکرز اور ملازمین فارغ کردئیے ،پورے ملک میں دفاتر کو تالے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خراب معاشی حالات کی وجہ سے پاکستان کے میڈیا چینلز بھی اس وقت مالی مشکلات میں گھرے ہیں ۔ سرمایہ کار پاکستان میں پیسہ لگانے سے گھبرا رہے ہیں اور اشتہارات مکمل طور پر بندہیں ۔ٹی وی چینلز اور اخبارات کی کمائی کا واحد راستہ اشتہارات ہی ہوتا ہے ۔انہی مشکلات سے دوچار چینل ’’ وقت ‘‘ نیوز نے پہلے مراحل میں چینل میں ملازمین کی تعداد کو کم کیا لیکن کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی تاہم آہستہ آہستہ حالات یہاں
تک پہنچ گئے کہ انتظامیہ کو چینل کی نشریات مکمل طور پر بند کرنا پڑ گئی ہیں ۔ حال ہی میں چینل سے فارغ ہونے والے صحافی مطیع اللہ جان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے صحافتی دنیا کو اس افسردہ خبر سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ” وقت ٹی وی کا تمام عملہ نوکریوں سے فارغ کر دیا گیاہے اور پاکستان بھر کے دفاتر بھی بند کر دیئے گئے ہیں ۔“واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ خبر بھی آئی تھی کہ دنیا نیوز کے اینکرز کی تنخواہوں میں 35 فیصد کمی کر دی گئی تھی ۔
The post پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک پورا چینل بند،وقت نیوز نے مطیع اللہ جان سمیت تمام اینکرز اور ملازمین فارغ کردئیے ،پورے ملک میں دفاتر کو تالے appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment