اردنی حکومت نے سانحہ بحر مردار میں شہری ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کرلی

عمان (این این آئی)اردن کے وزیراعظم عمر الرزاز نے کہا ہے کہ گذشتہ جمعرات کے روز بحر مردار کے علاقے میں سیلابی ریلے میں 21 افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری حکومت پرعاید ہوتی ہے۔ بحر مردار سانحے کی ذمہ داری قبول کرنے میں کوئی عار نہیں۔ شہریوں کو اس حادثے سے بچانا حکومت کی انتظامی اور اخلاقی ذمہ داری تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق اردنی پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ

حکومت باریکی کے ساتھ بحر مردار حادثے کی تحقیقات کے ساتھ اس میں قصورار قراردیے جانے والے افراد اور اداروں کے خلاف کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آئندہ کے لیے اس طرح  کے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کریں گے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اردن میں طوفانی بارشوں کے بعد بحر مردار کے علاقے میں سیلاب کے باعث 21 افراد جاں بحق اور 40 سے زاید زخمی ہو گئے تھے۔

The post اردنی حکومت نے سانحہ بحر مردار میں شہری ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کرلی appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020