اعظم سواتی کو فوراََ عہدے سے ہٹایا جائے! پی ٹی آئی رہنما کو عہدے سے ہٹانے کیلئے انتہائی اہم قدم اُٹھا لیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اعظم سواتی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی جانب سے قرارداد جمع کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے۔ قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعظم سواتی اور ان کے غنڈوں کا کچی بستی کے مکینوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔جب کہ دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کے بیٹے اور مقامی افراد کے

درمیان تنازع حل نہیں ہوسکا، متاثرہ خاندان نے صلح سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متاثرہ خاندان نے کہا کہ ہم نے اعظم سواتی سے صلح کی ہے نہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے لے کر نیچے تک سب اس واقعے میں ملوث ہیں، ہم آئی جی کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا، چیف جسٹس ثاقب نثار کا شکریہ کہ انہوں نے نوٹس لیا۔حکومت فوری طور پر اعظم سواتی کو ان سے عہدے سے ہٹائے۔

The post اعظم سواتی کو فوراََ عہدے سے ہٹایا جائے! پی ٹی آئی رہنما کو عہدے سے ہٹانے کیلئے انتہائی اہم قدم اُٹھا لیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory