بیلجیم میں منجمد قذافی کے اربوں ڈالرکے اثاثے غائب،حکام کی تحقیقات

برسلز(این این آئی)بیلجیم کے بنکوں میں رکھے گئے لیبیا کے سابق مردآہن کرنل معمر قذافی کے اربوں ڈالرپراسرار طورپر وہاں سے غائب ہوگئے ۔ دوسری جانب بیلجن حکام نے اربوں ڈالر کی گم شدگی کی تحقیقات شروع کردیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق بیلجیم کے بنکوں میں کرنل معمرقذافی کے 5 ارب ڈالر سے زاید کی رقم منجمد کی گئی تھی۔ اب یہ رقم وہاں سے نامعلوم افراد

کے نام منتقل کردی گئی ہے مگر اس کے بارے میں بیلجین حکام کو کوئی علم نہیں۔بیلیجیم کے پراسیکیوٹر جنرل جارج گیلکینیٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے کرنل قذافی کے منجمد کردہ اربوں ڈالرکے اثاثوں کو کی گم شدگی کی وسیع پیمانے پرتحقیقات کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ بھی اس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں مستر گیلکینیٹ نے کہا کہ تقریبا 5 ارب یورو یا پانچ ارب 60 کروڑ امریکی ڈالر کی منجمد کردہ رقم لیبیا کے اندر نامعلوم افراد کو منتقل کی گئی ہے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے مزید اقدامات کرے تاکہ قذافی کے منجمد اثاثوں کی گم شدگی نئے سکینڈل کی شکل اختیار نہ کرے۔بیلجیم میں قذافی کے اثاثوں کی گم شدگی میں حکومتی افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ اس کے علاوہ خدشہ ہے کہ یہ رقم لیبیا میں مسلح گروپوں اور ملک میں افرتفری پھیلانے کے لیے بھیجی گئی ہوگی۔خیال رہے کہ سنہ 2011ء کو بیلجیم حکومت نے اقوام متحدہ کی قرارداد پرعمل درآمد رکتے ہوئے قذافی کے قتل کے بعد ان کے 16۔1 ارب یورو کے اثاثے منجمد کردیے تھے۔

The post بیلجیم میں منجمد قذافی کے اربوں ڈالرکے اثاثے غائب،حکام کی تحقیقات appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020