یہ ملک وزیراعظم عمران خان کی پالیسیز کے مطابق چلے گا سپریم کورٹ سے باہر آتے ہی فواد چوہدری نے دوبارہ کیا اعلان کر دیا؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اداروں میں اختیارات اور توازن کی بات کی ، ملک وزیراعظم عمران خان کی پالیسیز کے مطابق چلے گا، عدالت سے باہر نکل کر فواد چوہدری نے بڑا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی تبادلہ ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ میں طلبی کے بعدسپریم کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہناتھا کہ چیف جسٹس سے احترام کا تعلق ہے، نہ کبھی عدالت کی

توہین کی ہے نہ کبھی ایسا کرنے کا سوچ سکتا ہوں،میرے بیان کا عدالت سے نہیں بیوروکریسی سے تھا، ہم قانون کے مطابق چلیں گے۔ میں نے اداروں میں اختیارات اور توازن کی بات کی بیورو کریسی سے متعلق مسائل آرہے ہیں لیکن یہ ملک وزیراعظم عمران خان کی پالیسیز کے مطابق چلے گا۔اعظم سواتی سے متعلق بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی سے متعلق کچھ نہیں پتا، وہ شریف انسان ہیں، جھگڑے کس کے نہیں ہوتے۔

The post یہ ملک وزیراعظم عمران خان کی پالیسیز کے مطابق چلے گا سپریم کورٹ سے باہر آتے ہی فواد چوہدری نے دوبارہ کیا اعلان کر دیا؟ appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

3بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ،3غیر ملکی میڈیا ہاؤسز میں 3 ارب تقسیم ،الیکشن سے پہلے اور الیکشن والے دن کیا بھیانک منصوبہ بنایا گیا تھا؟تہلکہ خیز انکشافات

Australia inflation edges up but still below target

British author accuses Meghan Markle of ‘buying her own book’ in thousands