بھارتی گلوکار شان پر شرکا ء کا کنسرٹ کے دوران پتھراؤ

گوہاٹی(این این آئی) بھارت کے نامور گلوکار شان پر میوزک کنسرٹ کے دوران شرکا نے پتھراؤ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شان کو شمالی ریاست آسام میں اس وقت ایک کنسرٹ میں شریک لوگوں کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے بنگالی زبان کا گانا شروع کیا، گانے کے بول سنتے ہی لوگوں نے چلانا شروع کردیا اور شان کو باور کرایا کہ یہ ’’بنگال نہیں آسام‘‘ ہے۔

شان نے شرکا کے ردعمل کو سنجیدہ نہیں لیا جس پر ہجوم میں موجود کچھ مشتعل افراد نے ان پر پتھراؤ کردیا۔شان نے شرکا کی اس غیر معمولی حرکت پر سخت ناراضی کا اظہار کیا اور انہوں نے شرکا سے کہا کہ وہ آرٹسٹ کی عزت کا خیال کریں تاہم لوگوں نے ان کی بات کو سننے سے انکار کردیا جس پر وہ گانا ادھورا چھوڑ کر اسٹیج سے نیچے اتر گئے اور پھر کنسرٹ سے چلے گئے۔

The post بھارتی گلوکار شان پر شرکا ء کا کنسرٹ کے دوران پتھراؤ appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory