پرویز الٰہی اور عمران خان کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔۔وزیراعظم نے پرویز الٰہی کو انتہائی اہم ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سے ملاقات، سینٹ الیکشن جیتنے کا ٹاسک دیدیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچےتھے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چیف سیکرٹری ، آئی جی پولیس، سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں کیں۔ عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے

درمیان بھی ملاقات ہوئی۔ جس میں پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی کارکردگی اور پارلیمانی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پرویز الٰہی کی ملاقات 20 منٹ جاری رہی ۔اس میں ملاقات میں پنجاب سےسینیٹ کی دو نشستوں کے الیکشن پر تبادلہ خیال ہوا۔ عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں کامیابی کیلئے پرویز الٰہی کوٹاسک سونپ دیا۔وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران ان کو ہدایت کی ہے کہ عوام کے ساتھ رابطوں کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ارکان اسمبلی عوامی مسائل حل کرنے کیلئے تجاویز دیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی شفاف حکومت کا ایجنڈا لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔ ہم نے پہلے دنوں میں ہی وفاق اور صوبوں میں درست سمت میں گورننس کی بنیاد رکھ دی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زرعی شعبے پر تحقیق کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔ زرعی شعبے کی ترقی پی ٹی آئی حکومت کا اہم ترین ایجنڈ اہے۔ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے طویل المدتی اقدامات کیلئے فوری کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں تعاون کا فروغ دورہ چین کا اہم ترین ایجنڈ اہے۔کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور مالی معاونت کی فراہمی ضروری ہے۔ پاکستان زرعی شعبے میں چین کے تجربے سے استفادہ حاصل کرسکتا ہے۔

The post پرویز الٰہی اور عمران خان کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔۔وزیراعظم نے پرویز الٰہی کو انتہائی اہم ٹاسک سونپ دیا appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان اور زمبابوے آج آمنے سامنے ہونگے

SpaceX Starship SN11 rocket fails to land safely after test launch in Texas

جابہ میں کوئی بڑا مکان یا مدرسہ نہیں جس میں 350لوگ اکٹھے موجود ہوں اور نہ ہی کوئی ایسا مکان ہے جس میں 15لوگ بھی ایک وقت میں رہ سکیں،350لوگوں کو مارنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ نکلا