وفاداری کا صلہ ،عمران خان نے جہانگیر ترین کی بہن کو بڑا سرپرائز دیدیا

اسلام آباد( وائس آف ایشیا) تحریک انصاف نے سینیٹ ٹکٹ جہانگیر ترین کی ہمشیرہ کو دینے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے سینیٹ ٹکٹ سیمی ایزدی کو دینے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے۔سیمی ایزدی عمران خان کے وفادار ساتھی جہانگیر ترین کی ہمشیرہ ہیں۔سیمی ایزدی اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی رکن بھی ہیں۔یہ سیٹ ن لیگ کی سعدیہ عباسی کی نا اہلی کی وجہ سے خالی ہوئی۔

جب کہ دوسری طرف تحریک انصاف نے ولید اقبال کوسینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ ولیداقبال کوہارون اخترکی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پرٹکٹ جاری کیاگیا۔ولید اقبال کو وزیر اعظم کی منظوری کے بعد سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔ولید اقبال عام انتخابات میں حمزہ شہباز کے مقابلے میں الیکشن لڑنے سے انکار کر چکے تھے جس کے بعد وہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لے پائے تھے۔

The post وفاداری کا صلہ ،عمران خان نے جہانگیر ترین کی بہن کو بڑا سرپرائز دیدیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020