اسدعمر کا استعفیٰ اور وفاقی کابینہ میں ردوبدل ،پاک فوج کی جانب سے ردعمل آگیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے وفاقی کابینہ میں رد و بدل سے متعلق سوال کیا جس پر میجر جنرل آ صف غفو ر نے اسد عمر کے استعفیٰ اور وفاقی کابینہ میں رد و بدل کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ سیاسی نوعیت کے سوالوں پر کوئی جواب نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف انہی سوالوں کے جواب دیں گے جن کا قومی سلامتی کے امور سے ہو گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور ملک نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال، پاک،بھارت کشیدگی اور دیگر امور پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے کشیدگی سے متعلق 22 فروری کو بات چیت کی تھی جب انہوں نے ہم پر پلوامہ کے الزامات عائد کیے تھے، میں نے اس وقت وجوہات کا ذکر کیا تھا کہ پاکستان کس طرح اس حملے کے ساتھ ملوث نہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہاکہ بھارت کو یہ بھی کہا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے تحقیقات کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کریں، اس کے بعد 26 فروری کی صبح انہوں نے ہماری...