18سال سے کم عمربچوں کی شادی پر پابندی کا بل منظور ،جماعت اسلامی اور جے یوآئی (ف) نے بل کو غیر آئینی وغیرشرعی قراردیدیا

اسلام آباد(اے پی پی) ایوان بالا نے 18سال سے کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی کے بل کی منظوری دے دی۔ جماعت اسلامی اور جے یوآئی (ف) نے بل کو غیر آئینی وغیرشرعی قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کردی اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر شیری رحمان نے پابندی ازدواج اطفال ایکٹ 1969ءمیں مزید ترمیم کا بل پابندی ازدواج اطفال (ترمیمی) بل 2018ءقائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ

صورت میں فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ شادی کے لئے بلوغت ضروری ہے۔ عمر کی حد مقرر نہیں کی جا سکتی۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے بھی بل کی مخالفت کی  ۔سینیٹر مولانا عطاءالرحمان نے کہا کہ یہ حساس معاملہ ہے، اس بل کو اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا جائے۔ مولانا فیض محمد نےکہا شریعت کے احکامات کی پابندی ضروری ہے۔

The post 18سال سے کم عمربچوں کی شادی پر پابندی کا بل منظور ،جماعت اسلامی اور جے یوآئی (ف) نے بل کو غیر آئینی وغیرشرعی قراردیدیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020