پاکستان میں نمک کے کتنے ذخائر ہیں اور کون سا ملک اپنا لیبل لگا کر اسے پوری دنیا میں بیچتا ہے؟حیرت انگیز انکشافات

کراچی(این این آئی)پاکستان میں نمک کے 6 ارب ٹن سے زائد کے ذخائر موجود ہیں، نمک کی بین الاقوامی پیداوار میں پاکستان 20 ویں نمبر پر ہے ۔ دنیا بھر میں پاکستانی نمک کی شناخت ہمالیہ سالٹ کے نام سے ہے ۔ نمک پاکستان کیلئے وائٹ گولڈ ثابت ہو سکتا ہے ۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ نمک اور اس کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری اور برآمد سے اربوں ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے ۔

پاکستان میں پایا جانے والا نمک 99 فیصد خالص ہے جس کو دنیا بھر میں ہمالیہ سالٹ کے نام سے جانا اور پسند کیا جاتا ہے ۔ بھارت پاکستانی نمک کا سب سے بڑا خریدار ہے جو پاکستانی نمک پر اپنے لیبل لگا کرفروخت کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نمک کی صنعت سے وابستہ طبقات اور مقتدر حلقوں کو چاہیے کہ وہ اس حوالے سے اقدامات کریں تاکہ ہم نمک کی عالمی منڈی سے حقیقی طور پر مستفید ہو سکیں۔

The post پاکستان میں نمک کے کتنے ذخائر ہیں اور کون سا ملک اپنا لیبل لگا کر اسے پوری دنیا میں بیچتا ہے؟حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

3بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ،3غیر ملکی میڈیا ہاؤسز میں 3 ارب تقسیم ،الیکشن سے پہلے اور الیکشن والے دن کیا بھیانک منصوبہ بنایا گیا تھا؟تہلکہ خیز انکشافات

Australia inflation edges up but still below target

British author accuses Meghan Markle of ‘buying her own book’ in thousands