طویل انتظار ختم۔۔۔!!! عمران خان اور ثاقب نثار مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد کب رکھیں گے؟ اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرا عظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثارپرسوں مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق مہمند ڈیم صوبہ خیبر پختونخوا میں دریائے سوات پر بنایا جائے گا، ڈیم تعمیر کے بعد 1.2 ایم اے ایف پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے ساتھ 800 میگاواٹ بجلی بھی بنائے گا۔ چارسدہ ، نوشہرہ اور پشاور کے مکینوں کوسیلابی پانی سے بھی بچائے گا۔ایک لاکھ 60 ہزار

ایکڑ زمین کو پانی کے فراہمی کے ساتھ ساتھ 16 ہزار ایکٹر اضافی زمین کو بھی زیر کاشت لایا جائے گا۔ پشاور کے شہریوں کو 30 کروڑ گیلن پینے کا بھی پانی میسر ہو گا اور اس سے 52 ارب روپے کا سالانہ فائدہ ہوگا۔حکومت نے ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ ڈیسکون کمپنی کو دیا ہے، منصوبے پر 183 ارب خرچ ہونگے۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ بھی قائم کیا تھا جس میں اب تک کئی ارب روپے جمع ہوچکے ہیں۔

The post طویل انتظار ختم۔۔۔!!! عمران خان اور ثاقب نثار مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد کب رکھیں گے؟ اعلان کردیا گیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020