ہم پرالزامات کی بوچھاڑ کی گئی ،محسن داوڑ بھی میدان میں آگئے ،قومی اسمبلی میں بڑا اعلان کردیا
اسلام آ باد( آ ئی این پی ) قومی اسمبلی میں گزشتہ روز مولانا اسعد محمودنے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ 8ماہ سے ملک معاشی، سیاسی لحاظ سے افراتفری کا شکار ہے یہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،وزیر خارجہ کو کہا تھا کہ ایوان کو خارجہ پالیسی کے معاملات پر بریفنگ دیں جس کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن ابھی تک پورا نہیں کیا گیا ۔ محسن داوڑ نے کہا کہ ہم پرالزامات کی
بوچھاڑ کی گئی ہے ان الزامات کا جواب دوں گا ، ہم احتساب کے لئے تیار ہیں جو بھی فورم منتخب کیا جائے ۔ ہم مسنگ پرسنز اور ماورائے عدالت قتل پر احتساب مانگتے ہیں ۔ عوام کی رائے کی توہین ہو رہی ہے،پارلیمان احتساب کرے ہم پارلیمنٹ کے سامنے احتساب کے لئے تیار ہیں، وزیر اعظم نے بھی غیر ملکی فنڈنگ کا بیان دیا تھا۔انہوں نے کہا جب فاٹا میں دہشت گردگلے کاٹ رہے تھے تو ہم نے مزاحمت کی ۔
The post ہم پرالزامات کی بوچھاڑ کی گئی ،محسن داوڑ بھی میدان میں آگئے ،قومی اسمبلی میں بڑا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment