کفایت شعاری کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور کارنامہ ، فروخت کی گئی پرانی گاڑیوں سے زیادہ کتنی نئی گاڑیاں خرید لیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موجودہ حکومت میںجتنی گاڑیاں فروخت کی گئیں اس سے زیادہ خریدنے کا انکشاف۔ کابینہ ڈویژن نے رواں مالی سال کے دوران خریدی گئی گاڑیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔جواب میں کہا گیا ہے کہ مختلف اداروں کے لیے 171 خریدی گئیں جن میں قومی احتساب بیورو

نیب سب سے آگے رہا جس نے پانچ موٹر سائیکل سمیت 54 گاڑیاں خریدیں۔اس طرح موٹروے پولیس نے 30 اور نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے 13گاڑیاں خریدیں۔کابینہ ڈویژن کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ این ایچ اے نے 9 اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھی 7 گاڑیاں خریدی ہیں۔

The post کفایت شعاری کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور کارنامہ ، فروخت کی گئی پرانی گاڑیوں سے زیادہ کتنی نئی گاڑیاں خرید لیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory