بجلی ،گیس مزید مہنگی، تنخواہ دار طبقے کے گرد بھی گھیرا تنگ ،پاکستان نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے

اسلام آباد(سی پی پی )آئی ایم ایف کی 500 ارب وصولیاں بڑھانے کی شرط پر پاکستان رضا مند ہوگیا، 500 ارب روپے اضافی وصولیاں سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ٹیکس وصولیاں 500ارب روپے تک بڑھانے کا وعدہ تو کرلیا گیا مگر ٹیکس وصولیاں بڑھانے کی خاطر حکومت کیا کچھ کرنا پڑے گا۔ جی ایس ٹی کی شرح 1 فیصد اضافے سے 18 فیصد تک کی جاسکتی ہے، ممکنہ طور پر

مختلف اشیا پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹیز میں اضافہ ہوسکتا ہے، پر تعیش اشیا پر درآمدی ڈیوٹی مزید بڑھائی جاسکتی ہے، ریگیولیٹری اور کسٹم ڈیوٹی اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ نان فائلرز ہو جائیں تیار کیونکہ ان پر ٹیکسوں کا بوجھ مزید بڑھ سکتا ہے، تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس سیلب میں تبدیلی پر غور کیا جاسکتا ہے، پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا بھی آپشن موجود ہے۔ سبسڈی میں کمی کیے جانے پر غور کیا جاسکتا ہے جس سے بجلی اور گیس مزید مہنگی ہو جائے گی۔

The post بجلی ،گیس مزید مہنگی، تنخواہ دار طبقے کے گرد بھی گھیرا تنگ ،پاکستان نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020