بلاول بھٹو کے حلقے میں ڈاکٹر نے ایک ہی سرنج استعمال کر کے 25 بچوں اور خواتین کومرض ایڈز میں مبتلا کر دیا،دوران تفتیش ڈاکٹر نےکچھ اورہی کہانی بیان کردی

رتو ڈیرو(آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حلقہ ’’رتوڈیرو‘‘ میں نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کے ایک ہی سرنج کے بار بار استعمال سے 20بچے اور5خواتین ایڈز جیسی موذی بیماری میں مبتلا ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو میں ایڈز میں مبتلا ڈاکٹر مظفر ایک ہی سرنج سے بچوں اور خواتین کو انجکشن لگا کر خواتین بچوں سمیت25 افراد کو موت کے منہ تک لے گیا۔سند ھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم مظفر خود بھی ایڈزجیسی موذی مرض میں مبتلا ہے ،انہوں نے ایک ہی سرنج کا استعمال کرتا رہا جس سے دیگر بچوں اور خواتین میں ایڈز پھیلتا رہا، مذکورہ بچوں اور خواتین میں ایڈز کی تصدیق ہو گئی ہے ، متاثرہ بچوں کی عمریں ایک سے لیکر 9 سال تک کی ہے ،ہیلتھ کمیشن کے مطابق پولیس نے ملزم مظفر کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔دوسری جانب ملزم ڈاکٹر نے دوران تفتیش بتایا کہ مجھے ایڈز کی بیماری نہیں ہے اگر ایسا ہوتا تو کبھی بھی مریضوں کو علاج نہ کرتا ، انہوں نے مزید بتایا کہ پورا شہر میرے پاس علاج کرانے نہیں آتا ،چند ہی لوگ ہیں جو مجھ سے علاج کراتے ہیں۔رتو ڈیرو میں 250کے قریب لوگ ایڈز مرض میں مبتلا ہیں ،کیا ان سے سب کو میری وجہ سے ایڈز ہوا ہے ۔سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن اپنی ناکامی چھپانے کیلئے تمام ملبہ میرے اوپر ڈال رہا ہے ۔

The post بلاول بھٹو کے حلقے میں ڈاکٹر نے ایک ہی سرنج استعمال کر کے 25 بچوں اور خواتین کومرض ایڈز میں مبتلا کر دیا،دوران تفتیش ڈاکٹر نےکچھ اورہی کہانی بیان کردی appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory