آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی پالیسی راحیل شریف سے مختلف ، مشرف پاکستان آئے تو ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کر لئے جائینگے سینئر صحافی حامدمیر کا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی  حامد میر نے کہا ہے کہ سابق صدر اور سابق آرمی چیف پرویز مشرف اگر پاکستان آئے تو ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کر لیے جائیں گے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی پالیسی سابق آرمی چیف راحیل شریف سے مختلف ہے۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے یکم مئی کو پاکستان آنے کافیصلہ کیا ہے۔ان کے وکیل سلمان صفدر

نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی صحت بہتر ہے ، خاندان کے افراد کے مطابق پرویز مشرف یکم مئی کو واپس آنے کو تیار ہیں ،وطن واپسی کنفرم ہونے پر خصوصی عدالت میں سکیورٹی کیلئے درخواست دائر کی جائے گی ۔یاد رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت میں سنگین غداری کیس سماعت کیلئے مقرر ہے ،سپریم کورٹ نے عدم پیشی پر خصوصی عدالت کوسابق صدرکے بغیر فیصلہ سنانے کا حکم دے رکھا ہے۔

The post آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی پالیسی راحیل شریف سے مختلف ، مشرف پاکستان آئے تو ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کر لئے جائینگے سینئر صحافی حامدمیر کا دعویٰ appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020