فرانس کیساتھ سفارتی تعلقات کا از سر نو جائزہ فیصلے کی گھڑی آگئی ، پوری قوم کی نظریں عمران خان پر
اسلام آباد ( آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اب سے کچھ دیر بعد وزیر اعظم ہائوس میں شروع ہوگا،اجلاس کا14 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی،سیاسی اور سلامتی کے امور سمیت فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات کا از سر نو جائزہ لیا جائیگا، کابینہ کو او آئی سی اجلاس میں پیش رفت بارے بریفنگ دی جائے گی،کابینہ کومہنگائی، گنے کی کرشنگ ، چینی اور آٹا کی قیمتوں میں اضافے ، نیا پاکستان ہائوسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت تین ترقیاتی منصوبے، آئس لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی بارے بریفنگ دی جائے گی،وفاقی کابینہ ائر سیال کے لائنس کی تجدید ، پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج اور یلدیز ٹیکنیکل یونیورسٹی ترکی میں معاہدہ،کابینہ پوسٹل لائف انشورنا کارپوریشن کے سی ای او کی تقرری کی منظوری دی جائے گی ۔اجلاس میںایف نائن پارک نیشنل کالج آف آرٹ کیمپس کے قیام کے لئے میٹرو کلب بلڈنگ مختص کی جائے گی جبکہ شہداء فاونڈیشن اور حکومت کے درمیان رٹ پیٹیشن کے تحت عدالتی حکم کا جائزہ لیا جائے گا،قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکی ڈیپوٹیشن میں ...