یکم دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت کی جانب سے یکم دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے یکم دسمبر سے 15روز کیلئے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی
سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے، نومبر کے وسط کی بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر سے پٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت پونے 3 روپے تک بڑھ سکتی ہے۔
The post یکم دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment