چکی کا آٹا سستا ہو گیا ، قیمت میں حیرت انگیز کمی ،عوام کیلئے خوشخبری

کراچی (این این آئی)کراچی میں چکی کا آٹا سستا ہوگیا اور4 روپے کمی کے بعد چھوٹی چکی کا آٹا 72 روپے کلو پر آگیا۔کراچی میں گندم کی 100 کلو بوری میں 300 روپے کمی ہوئی ہے۔گندم کی 100 کلو بوری 5000روپے کی ہوگئی ہے۔گندم سستی ہونے پرکراچی میں چکی مالکان نے آٹا بھی

سستا کردیا۔دو ماہ پہلے تک 78 روپے کلو تک ملنے والا چکی کاآٹا 72 روپے پرآگیا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ آٹا اب بھی مہنگا ہے،حکومت کو چاہیئے کہ فی کلو آٹے کی قیمت 50روپے فی کلو تک لائے۔عوام کا کہنا ہے کہ اجناس کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے متعقلہ ادارے بھی ایکشن لیں اورمنافع خوروں کو لگام ڈالیں۔کراچی میں آٹے کی قیمت کے بعد چینی کی فی کلو قیمت میں بھی کمی آگئی ہے۔ایک دن میں ہول سیل میں فی کلو چینی 4 روپے جبکہ 2 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کمی ہوئی ہے۔حکومت اقدمات کے باعث چینی سستی ہونا شروع ہوئی ہے۔ کراچی میں ایک دن میں ہول سیل میں فی کلوچینی4روپیسستی ہوگئی اورفی کلوچینی84سیکم ہوکر80روپیفی کلوہوگئی۔ ایک ہفتے میں چینی کی1000کلوبوری1500روپے سستی ہوگئی ہے۔جوڑیابازار ڈیلرزنے بتایا ہے کہ 100کلوچینی کی بوری9500سیکم ہوکر8ہزارروپیہوگئی،ایک ہفتیمیں ہول سیل میں چینی15روپیفی کلو سستی ہوگئی،ایک ہفتیمیں چینی95روپے سے کم ہوکر80روپے فی کلوہوگئی۔ہول سیل ڈیلرزکے مطابق چینی کی سپلائی بہتر ہوئی اورحکومت کے کریشنگ بروقت شروع کرنے کے اعلان پر قیمت میں کمی آئی ہے۔ادھرریٹیل مارکیٹ میں بھی چینی 100 روپے سے نیچے آگئی اورریٹیل مارکیٹ میں فی کلوچینی92روپے کی قیمت میں فروخت ہورہی ہے۔

The post چکی کا آٹا سستا ہو گیا ، قیمت میں حیرت انگیز کمی ،عوام کیلئے خوشخبری appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory