حکومت کا پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ’’ NRO‘‘ ہو گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ آپ لوگ مانے یا پھر نہ ماننے ،عمران خان کا پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ این آر او ہو چکا ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو زرداری بہن بھائی دونوں سے چھوٹی ہے
اور وہ آصف علی زرداری کی جان ہے ، سابق صدر نے اسے خود سیاست سے دور رکھا ہے لیکن اب وہ ملتان جلسے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نمائندگی کریں گی اور وہ وہاں پر تقریر بھی کریں گی ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سامنے عجیب قسم کی سیاست کھڑی ہو چکی ہے ۔ آصف زرداری نے عمران خان کے سامنے اپنے بیٹے کو کھڑا کر دیا ، اب یہاں پر نواز شریف ، آصف علی زرداری ، محمود اچکزئی ، مولانا فضل الرحمان کا مقابلہ تو سمجھ میں آتا ہے لیکن سابق صدر نے وزیراعظم عمران خان کے مدمقابل اپنے بچوں کو کھڑا کر دیا ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اب صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ وزیراعظم کی پوری ٹیم ان کے بچوں کو جواب دینے میں مصروف ہے، میرے مطابق پی ٹی آئی والے اسے مانے یا نہ مانیں لیکن وزیراعظم عمران خان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مابین این آر او ہو چکا ہے ۔
The post حکومت کا پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ’’ NRO‘‘ ہو گیا appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment