اب ہوگا دمادم مست قلندر مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم تحریک میں جان ڈالنے کیلئے نیا حربہ استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا،حکمت عملی سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی شائع خبر کے مطابق مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں نے اس بات پر مکمل اتفاق کیا ہے کہ اگر اپوزیشن کی تحریک کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کی گئی تو ”جیل بھرو” کی کال دی جائیگی۔پی ڈی ایم کے

سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں ملتان میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں ”جیل بھرو” تحریک کے حوالے سے سنجیدگی سے غوروفکر ہوا۔یہ تجویز مولانا فضل الرحمن کی جانب سے پیش کی گئی تھی، ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی جیلوں میں صرف جے یو آئی کے کارکن بھی نہیں سماسکتے لیکن اس کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہوگی۔

The post اب ہوگا دمادم مست قلندر مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم تحریک میں جان ڈالنے کیلئے نیا حربہ استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا،حکمت عملی سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory