برطانوی وزیر صحت نے کرسمس تقریبات سے متعلق سوال کے جواب میں “انشااللہ”کہہ کر نئی بحث چھیڑ دی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )برطانوی وزیر صحت میٹ ہین کاک نے کورونا وائرس کے بحران کے دوران کرسمس تقریبات کے انعقاد سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا “انشااللہ”۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ریڈیو اسٹیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے میزبان نک فراری نے ان سے
سوال کیا کہ کیا 2 دسمبر کو حکومت کی پیش کردہ نئی گائیڈ لائنز کے تحت عوام کرسمس کی تقریبات اور کیرول کانسرٹس منعقد کرسکیں گے؟۔میزبان کی جانب سے اس سوال کے جواب میں چند لمحے خاموش رہنے کے بعد برطانوی وزیر صحت میٹ ہین کام نے یک لفظی جواب دیا اور کہا “انشااللہ”۔میٹ ہین کام نے کرسمس کی تقریبات سے متعلق اس ایک لفظ کے جواب کے علاوہ حکومتی پالیسی سے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی، جب میزبان نے ان سے تفصیلات پوچھنے کی کوشش کی تو وزیر صحت نے کہا کہ “میں چاہوں گا کہ اس معاملے پر وزیراعظم پہلے پارلیمنٹ میں تفصیلات شیئر کرلیں”۔برطانوی وزیراعظم کی جانب سے عیسائیوں کے اہم دن کرسمس کی تقریبات سے متعلق سوال پر ان کے عربی زبان کے اس جواب پر دنیا حیران ہے، اس لفظ کے لغوی معنی ہیں “اگراللہ نے چاہا”، برطانوی وزیر نے لفظ کیوں استعمال کیا اور اس کے پیچھے کیا راز پوشیدہ ہے یہ تو خود وزیر ہی آشکار کرسکتے ہیں، مگر لوگوں کو بحث کیلئے ایک نیا موضوع مل گیا ۔
The post برطانوی وزیر صحت نے کرسمس تقریبات سے متعلق سوال کے جواب میں “انشااللہ”کہہ کر نئی بحث چھیڑ دی appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment