سابق چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو کیوں برطرف کیا گیا؟ اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی، اہم انکشافات
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کی برطرفی کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔ انہیں ہٹانے کی وجہ ناقص کارکردگی ، شکایتوں کا انبار، ان کا رویہ ، اسٹیک ہولڈرز کا عدم اعتماد تھا جبکہ وفاقی وزیر تعلیم اور وزیراعظم ہائوس میں اہم شخصیت کو اپنی حمایت سے دستبردار ہونا پڑا۔تاہم ڈاکٹر طارق بنوری کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں غلط الزامات پر ہٹایا گیا ، آرڈیننس کے ذریعے ہٹا کر نا انصافی کی گئی ، معاملے پر سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے امید ہے جلد انصاف ملے گا۔روزنامہ جنگ میں سید محمد عسکری کی شائع خبر کے مطابق ڈاکٹر طارق بنوری کی تقرری شروع ہی سے تنازعات کا شکار رہی۔18مئی 2018میں وفاقی سیکرٹری تعلیم نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو چیئرمین ایچ ای سی کے حوالے سے سات ناموں پر مشتمل سمری بھیجی تھی جن میں سے تین امیدواروں، سابق چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد، ڈاکٹر اقرار احمد اور ڈاکٹر طاہر امین پر نیب کی جانب سے اعتراضات کے باعث چار امیدواروں کے ناموں کی سفارش کی گئی تھی۔جن میں ڈاکٹر انوار گیلانی، ڈاکٹر اقبال چوہدری، ڈاکٹر محمد مختار اور ڈاکٹر طارق بنوری شامل تھے ان ...