کیمبرج کے او لیول/آئی جی سی ایس ای کے امتحانات کس تاریخ سے شروع ہوں گے ؟ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیرتعلیم وپیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ کیمبرج کے او لیول/آئی جی سی ایس ای کے امتحانات10مئی سے شروع ہوں گے۔ کیمبرج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کرسٹین اوز ڈن کی درخواست پر او لیول، آئی جی سی ایس ای کے امتحانات اب 15مئی کی بجائے

10 مئی سے شروع ہوں گے ۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مجھے کیمبرج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا خط موصول ہوا جس میں انہوں نے درخواست کی کہ او لیول، آئی جی سی ایس ای کے امتحانات15مئی کی بجائے10مئی سے شروع کرنے کی اجازت دی جائے جس پر صوبوں سے مشاورت کرکے یہ درخواست قبول کرلی گئی۔دریں اثناء ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ تمام یونیورسٹیاں11اپریل تک آن لائن تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گی تاہم کورونا کے زیادہ مثبت کیسز والے علاقوں میں امتحانات نہیں ہوں گے ۔دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹیگری سی ممالک کے مسافروں سے متعلق نیاہدایت نامہ جاری کردیا جس کے مطابق مسافروں کی ٹیسٹنگ، اسکریننگ، ٹریسنگ اور قرنطینہ کی لازمی شرائط عائد ہوں گی۔ہدایت نامے کے مطابق کیٹیگری سی ممالک سے سے پاکستان آنے کے لئے شرائط لاگو کردی گئیں ، کیٹیگری سی ممالک کے مسافروں کے لیے ائیرلائن کو خصوصی اجازت نامہ لینا ہوگا،مسافروں کی ٹیسٹنگ، اسکریننگ، ٹریسنگ اور قرنطینہ کی لازمی شرائط بھی عائد ہوں گی۔ شرائط کے مطابق مسافروں کی فہرست اور شناخت کی تفصیلات پاکستانی سی اے اے کودی جائیں گی، فراہم کردہ تفصیلات محکمہ ہیلتھ کے حکام سے بھی شئیر کی جائیں گی

The post کیمبرج کے او لیول/آئی جی سی ایس ای کے امتحانات کس تاریخ سے شروع ہوں گے ؟ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنے اہم اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020