دوستوں،رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی جانب سے آنیو الی کسی بھی اطلاع ،موبائل کال یا خبرپر یقین کرنے سے پہلے اس کی تحقیق کر لیں کیونکہ…..خبردار کر دیا گیا

جہانیاں(آن لائن) خبر دار !آج یکم اپریل کو دنیا بھر میں اپریل فول ڈے منایا جائے گا۔کوئی آپ کو غلط اطلاع دے کرپریشان بھی کر سکتا ہے اس لیے محتاط رہیے۔یکم اپریل جمعرات کو دوستوں،عزیز رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی جانب سے آنیو الی کسی بھی اطلاع ،موبائل کال یا خبرپر یقین کرنے سے

پہلے اس کی تحقیق کر لی جائے کیونکہ غیر سنجیدہ لوگوں کی جھوٹی حرکت سے آپ کو شرمندگی اور نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی ہے۔اپریل فول دوسروں کے ساتھ عملی مذاق کرنے اور بے وقوف بنانے کا تہوار ہے اور اس کیلئے خاص دن یکم اپریل مقرر ہے۔اپریل فول کی ابتدا ء یورپ سے ہوئی جس کو 1539ء میں عروج حاصل ہوااور بعد میں اس نے تہوار کی شکل اختیار کر لی۔یکم اپریل کولوگ ایک دوسرے کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور عملی مذاق میں حد سے بھی تجاوز کر جاتے ہیں جو کہ د وسروں کیلئے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔اپریل فول جنوبی ایشیاء میں بھی قدم جما چکا ہے تاہم عام انسانوں کو بے وقوف بنانے والے اس تہوار سے مسلمانوں کا کوئی تعلق نہیں ہے بعض منچلے اسے محض تفریح کا ذریعہ سمجھتے ہیں جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ یہ مغرب کی فضول رسومات ہے اسے مسلم دنیا کو اپنانا نہیں چاہیے دوسری جانب علماء کرام کا کہنا ہے کہ مذاق میں جھوٹ بولنا بھی کبیرہ گناہوں میں شمار ہوتا ہے اس لیے مسلمانوں کو اپریل فول جیسی قباحتوں سے گریز کرنا چاہیے۔

The post دوستوں،رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی جانب سے آنیو الی کسی بھی اطلاع ،موبائل کال یا خبرپر یقین کرنے سے پہلے اس کی تحقیق کر لیں کیونکہ…..خبردار کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020