یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کب سے دستیاب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج یکم اپریل سے دستیاب نہیں ہوسکے گا ۔ذرائع کے مطابق چینی اور گھی کی عدم دستیابی پر رمضان ریلیف پیکیج اب 10اپریل سے شروع ہوسکے گا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رمضان کیلئے درکار چینی ، گھی اور دالوں کی خریداری کا عمل تاحال مکمل نہیں ہوسکا ، رمضان المبارک کیلئے ریلیف پیکیج کے تحت 50ہزار میٹرک ٹن چینی درکار ہوتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز نے 38 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کی ۔ ذرائع کے مطابق اپریل کے پہلے ہفتے میں چالیس ہزار میٹرک ٹن چینی کا ایک اور ٹینڈر کھلے گا، ٹینڈر کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہوگی۔ ذرائع کے مطابق رمضان پیکیج کے تحت عوام کو 19ضروری اشیاء پر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پیکیج میں 1500 سے زائد اشیاء پر دس سے پندرہ فیصد تک رعایت دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق چینی 68، گھی 170، 20کلو آٹے کا تھیلا 800، پر فراہم کیا جانا ہے ،دال مسور 130، دال چنا 145، دال مونگ240، دال ماش 255، پر فراہم ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق چاول باسمتی 140، چاول سیلا 130، بیسن 140، کھجور 160، فراہم کی جانی ہے

The post یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کب سے دستیاب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان اور زمبابوے آج آمنے سامنے ہونگے

SpaceX Starship SN11 rocket fails to land safely after test launch in Texas

جابہ میں کوئی بڑا مکان یا مدرسہ نہیں جس میں 350لوگ اکٹھے موجود ہوں اور نہ ہی کوئی ایسا مکان ہے جس میں 15لوگ بھی ایک وقت میں رہ سکیں،350لوگوں کو مارنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ نکلا