سپریم کورٹ کا فیصلہ، شیخ رشید بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے خفیہ بیلٹ کے فیصلے پر کسی کی ہار یا جیت نہیں ہوئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اچھا فیصلہ دیا ہے،

سپریم کورٹ کا فیصلہ آئینی اور حتمی ہے، سپریم کورٹ نے آرٹیکل 222 اور 226 کے تحت سنایا ہے۔ سینیٹ الیکشن آرٹیکل 246 کے تحت خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے۔ اس میں کسی کی جیت ہار نہیں ہوئی بلکہ قانون اور ضمیر کی جیت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں عمران خان کے امیدوار جیتیں گے۔ ان کی خواہش تھی کہ ووٹوں کی خرید و فروخت ختم ہوجائے، صدارتی ریفرنس مشروط تھا جس میں یہ نہیں لکھاتھا کہ یہ نافذالعمل ہوگا۔دوسری جانب وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے اراکین کے لین دین معاملات کو ختم کرنے کے موقف کو تسلیم کر لیا ۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ عدالت نے مکمل خفیہ رائے دہی کا اصول نہیں مانا ،الیکشن کمیشن کو کہا گیا ہے کہ وہ شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کرے۔

The post سپریم کورٹ کا فیصلہ، شیخ رشید بھی میدان میں آگئے appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020