سرینگر میں ایک بار پھر کشمیر بنے گا پاکستان کے پوسٹرز لگ گئے

سری نگر، جدہ (پی پی آ ئی ،این این آئی)مقبو ضہ جموں وکشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے ممکنہ دورے کے بائیکاٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، سرینگر میں ایک بار پھرکشمیر بنے گا پاکستان کے پوسٹرز لگ گئے۔ کشمیر میڈیا ذرائع کے مطابق پوسٹرز میں نریندرا مودی کے مقبوضہ وادی کے دورے پر مکمل ہڑتال کرنے کا اعلان بھی کیا گیا

جس میں پاکستان زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان اور نریندر امودی کشمیریوں کا قاتل ہے کے نعرے بھی درج تھے۔پوسٹرز مختلف کشمیری تنظیموں کی جانب سے لگائے گئے جس میں آل پارٹیز حریت کانفرنس، کاروان حریت جموں کشمیر بھی شامل ہے۔دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے جموں و کشمیر سمیت انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے فروغ اور تحفظ کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے او آئی سی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے یہ بیان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) کے جنیوا میں جاری 46 ویں اجلاس کے اعلی سطحی سیشن سے اپنے خطاب میں کیا۔ انسانی حقوق کونسل کا22 فروری کو شروع ہونے والا اجلاس 23 مارچ تک آن لائن جاری رہے گا۔انہوں نے کہا یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب دنیا کو امن ، سلامتی ، انسانی حقوق اور ترقی کے حوالے سے متعدد چیلنجوں کا

سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبائی بیماری کا زندگی کے تمام پہلوؤں خاص طور پر انسانی حقوق پر گہرا اثر پڑا ہے اور اس مرض نے معاشرتی عدم مساوات اور خطرے کو بڑھا دیا ہے۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف انسانی

حقوق کی بڑے پیمانے پر ہونے والی خلاف ورزیوں ، بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال ، آذربائیجان کے ناگورنو کارابخ میں تنازعہ کے بعد بحالی اور تعمیر نو اور روہنگیا سمیت اسلامی تعاون تنظیم کے غیر رکن ملکوں میں مسلمانوں کو درپیش صورتحال پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ او آئی سی متعصب اور امتیازی قوں کو شکست دینے کیلئے مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے مابین مکالمہ کو فروغ دینے کے لیے تمام پلیٹ فارمز کا استعمال جاری رکھے گی۔

The post سرینگر میں ایک بار پھر کشمیر بنے گا پاکستان کے پوسٹرز لگ گئے appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020