3نئی نجی ایئر لائنز پاکستان میں آپریشن شروع کرنے کیلئے تیار‎

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )اندرون ملک سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی ، پاکستان میں 3نئی نجی ایئر لائنز نے آپریشن شروع کرنے کی تیاری کرلی ،روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق کیوایئرلائن، فلائی جناح

اور جیٹ گرین نے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کیلئے سی اے اے کودرخواست دیدی ہے، سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ کیوا ئیرلائن اور فلائی جناح کی سکروٹنی مکمل کرلی گئی جبکہ جیٹ گرین ایئرلائن کی سکروٹنی جاری ہے ، سی اے اے نے دونوں ایئرلائنز کے کیسز ایوی ایشن ڈویژن کوبھجوادیئے ہیں۔دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے اندرون ملک پروازوں پر دوبارہ ایروناٹیکل چارجز وصول کرنے پر غور شروع کردیا اور کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ 21مئی کے بعد سے ڈومیسٹک پروازوں پر ایروناٹیکل چارجز لیے جائیں گے، ایروناٹیکل چارجز لاگو کرنے کے حوالے سے ازسر نو جائزہ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز کی سربراہی میں 8رکنی ٹیم رپورٹ تیار کرے گی۔ٹیم سفارشات 8مارچ تک مکمل کرکے ڈائریکٹر جنرل سی اے اے کو رپورٹ پیش کرے گی۔ ملکی پروازوں پر پارکنگ، بورڈنگ چارجز، پاور سپلائی اور نیوی گیشن چارجز لیے جائیں گے۔اس ضمن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کام شروع کردیا ہے۔

The post 3نئی نجی ایئر لائنز پاکستان میں آپریشن شروع کرنے کیلئے تیار‎ appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory