جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ سلمان بٹ انتقال کرگئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ سلمان بٹ لاہور میں انتقال کر گئے۔ سابق رکن قومی اسمبلی حافظ سلمان بٹ کی نماز جنازہ آج نماز جمعہ کے بعد جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ادا کی جائے گی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے

مرحوم کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ سلمان بٹ لاہور کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق 65 سالہ حافظ سلمان بٹ کو گذشتہ رات دل کا دورہ پڑا اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔حافظ سلمان بٹ سابق سٹوڈنٹ لیڈر تھے اور پھر جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے قومی سیاست میں حصہ لیا اور لاہور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ طویل عرصے سے شوگر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود حافظ سلمان بٹ ایک محترک سیاسی رہنما کے طور پر نمایاں رہے۔حافظ سلمان بٹ ریلوے پریم یونین کے عرصہ دراز تک صدر اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ممبر بھی رہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج نماز جمعہ کے بعد جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہو رمیں ادا کی جائے گی۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے حافظ سلمان بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

The post جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ سلمان بٹ انتقال کرگئے appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory