تنخواہ کیوں مانگی ، مالک نے مبینہ طور پر ملازم کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

ملتان (این این آئی)ملتان میں مالک مکان نے مبینہ طور پر ملازم کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ملتان میں مالک مکان نے مبینہ طور پر گھریلو ملازم کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔نشتر ہسپتال برن سینٹر کے مطابق ملازم کا جسم 30 فیصد متاثر ہوا ہے۔پولیس کے

مطابق تھانہ بہائوالدین زکریا میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔متاثرہ ملازم کے والد نے ایف آئی آر میں لکھوایا کہ ان کا بیٹا ارشاد عمر اکرم کے گھر میں ملازمت کرتا تھا۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ تنخواہ کا بار بار تقاضہ کرنے پر مالک مکان ارشاد کو جلانے کی دھمکیاں دیتا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز ملزم عمر اکرم نے گھر آکر آگ لگادی اور فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش کے بعد حقائق سامنے آجائیں گے۔‎

The post تنخواہ کیوں مانگی ، مالک نے مبینہ طور پر ملازم کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory