انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ
کراچی(این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں4پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 1.00پیسے کامزید اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں4پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.36روپے سے بڑھ کر141.40روپے اور قیمت فروخت141.46روپے سے بڑھ کر141.50روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں1.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید142.00روپے سے بڑھ کر143.00روپے اورقیمت فروخت142.50روپے سے بڑھ کر143.50روپے ہوگئی ۔یوروکی قیمت میں80پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت میں بھی80پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید158.80روپے سے بڑھ کر159.60روپے اورقیمت فروخت160.60روپے سے بڑھ کر161.40روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید184.20روپے سے بڑھ کر185.00روپے اورقیمت فروخت186.00روپے سے بڑھ کر186.80روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت
Comments
Post a Comment