لاہور جلسے سے قبل ہی ن لیگ میں پھوٹ پڑگئی‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ن لیگ میں لاہور جلسے سے قبل ہی نواز اور شہباز گروپ واضح ہونے لگا ۔ ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ دو گروپ میں بھٹ گئی ہے ۔ گزشتہ روز پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 84 میں سے

صرف 28 رہنما ئوں نے شرکت کی ، مریم نواز کے کی پالیسوں سے رہنمائوں کی اکثریت ناراض دکھائی دیے ،تاہم شاہد خاقان عباسی اس کی وضاحتیں بھی کرتے رہے ۔ ن لیگی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی اور مریم نواز کی طرف سے یکطرفہ فیصلوں پر شدید گرما گرمی ہوئی ہے ، مریم کی پالیسی سے ن لیگ کے سینئر رہنما ناراض دکھائی دیئے اور اراکین کا شکوہ ہے کہ مریم نواز کسی بھی فیصلے سے قبل پارٹی کو اعتماد میں نہیں لے رہی ہیں۔ ن لیگی سینئر رہنمائوں خواجہ آصف اور رانا ثنا اللہ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ اراکین کی شکایت دورکریں اور انہیں اعتماد میں لائیں ،

The post لاہور جلسے سے قبل ہی ن لیگ میں پھوٹ پڑگئی‎ appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory