کراچی ڈاکٹر کو لوٹنے والا ڈاکو واپس اسی کے پاس علاج کے لیے جا پہنچا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی ڈاکٹر کو لوٹنے والا ڈاکو واپس اسی کے پاس علاج کے لیے جا پہنچا۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو آج صبح بلال کالونی میں مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس مقابلےکے زخمی ڈاکو کو پولیس عباسی شہید
اسپتال لے کر گئی تو وہاں موجود ایک ڈاکٹر نے اُسے پہچان لیا۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر عارف نے بتایا کہ اس ڈاکو نے چند روز قبل اجمیر نگری کے قریب اُسے لوٹا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی مدعیت میں بھی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
The post کراچی ڈاکٹر کو لوٹنے والا ڈاکو واپس اسی کے پاس علاج کے لیے جا پہنچا appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment