بادل کے بعد مویشی منڈی میں’ بیل ‘شولا‘ کی دھوم مچ گئی بیل کی قیمت کتنی ہے ؟ دیکھنے والوں کی لائنیں لگ گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کی مویشی منڈی میں بیل شولا نے دھوم مچادی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی مویشی منڈی میں ’’شولا‘‘ کی دھوم جاری ہے، قیمت 7 لاکھ روپے ہے۔شولا کو دیکھنے والے بے شمار ہیں لیکن بیوپاری کو اصل خریدار کا انتظار ہے۔

جبکہ دوسری جانب شہر قائد میں سپر ہائی وے پر قائم بڑی مویشی منڈی میں رواں سال کا سب سے بڑا اور سب سے مہنگا جانور لایا گیا گیا تھا جس کی قیمت سوا کروڑ روپے لگا دی گئی ہے، پہلی بار منڈی میں اتنا مہنگا جانور فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، مالک نے جانور کا نام بادل رکھ دیا ہے۔قربانی کی غرض سے منڈی میں لائے گئے بیل کی قیمت 1 کروڑ روپے سے بھی زائد دیکھ کر منڈی جانے والے حیران رہ گئے ہیں، بڑی تعداد میں شہریوں نے بادل نامی اس بیل کو دیکھنے کے لیے منڈی کا رخ کیا۔دوسری حیران کن بات یہ ہے کہ ایک شوقین خریدار نے بادل نامی جانور کی 85 لاکھ روپے کی آفر کر دی ہے، تاہم بادل کا مالک کم قیمت پر اسے فروخت کے لیے تیار نہیں۔کراچی مویشی منڈی کی جان سمجھے جانے والے بادل کا وزن ایک ٹن سے زائد ہے، مالک کا کہنا ہے کہ یہ دودھ، مکھن اور اصلی گھی بھی کھاتا ہے۔

The post بادل کے بعد مویشی منڈی میں’ بیل ‘شولا‘ کی دھوم مچ گئی بیل کی قیمت کتنی ہے ؟ دیکھنے والوں کی لائنیں لگ گئیں appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory