انا للہ و انا الیہ راجعون معروف عالم دین علامہ طالب جوہری انتقال کرگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف عالم دین علامہ طالب جوہری انتقال کرگئے،نجی ٹی وی کے مطابق وہ کئی روز سے کراچی کے نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج تھے۔علامہ طالب جوہری 27 اگست 1939 کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد مشہور عالم دین علامہ مصطفیٰ خاں جوہر تھے۔ علامہ طالب جوہری کو کئی برسوں سے پاکستانی علماء میں مرکزی حیثیت حاصل تھی۔ کراچی کے

نشتر پارک میں شام غریباں کی مجلس سے ان کی شہرت پاکستان اور پاکستان سے باہر دنیا بھر میں پھیل گئی۔ اس مجلس کے سامعین میں مسلمانوں کے تمام طبقہ ہائے فکر شامل تھے۔ انہوں نے کئی کتابیں لکھیں جن میں قرآن کی تفسیر اور شاعری بھی کی۔ ان کی شاعری کے تین مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ان کے انتقال پر سیاسی،مذہبی و سماجی شخصیات نے گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

The post انا للہ و انا الیہ راجعون معروف عالم دین علامہ طالب جوہری انتقال کرگئے appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory