’’ساجد میر کو ہمارے حوالے کیا جائے‘‘ بھارت نے پاکستان سے ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈکی حوالگی کا پھر مطالبہ کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہندوستان نے پاکستان سے ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ لشکر طیبہ کے ساجد میر کی حوالگی کا مطالبہ ایک بار پھر کردیا ۔ برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق بھارت کی قومی سلامتی سے متعلق ایک عہدیدار نے بتایا کہ بھارت بارہا پاکستان سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ ساجد میر

کو ان کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے ماضی میں بھی ساجد میر کی حوالگی کا مطالبہ کیا اور اب پھر ان کو حوالے کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں، انہیں بھارت کے حوالے کیا جانا چاہئے۔ اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے کوئی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

The post ’’ساجد میر کو ہمارے حوالے کیا جائے‘‘ بھارت نے پاکستان سے ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈکی حوالگی کا پھر مطالبہ کردیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory