سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت کیسی ہے ، اب کیسےدکھائی دیتے ہیں؟ نئی تصویر منظر عام پر آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدراورپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نئی تصویر منظر عام آگئی۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری آج کل بیمار ہیں اور گزشتہ دنوں ان کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں بھی زیر گردش رہیں جس کی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے تردید کی گئی۔اب سابق صدر آصف علی زرداری کی تازہ ترین تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں

وہ اپنے بچوں سے آن لائن بات کر رہے ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری اپنے بچوں سے آئن لائن بات کر رہے تھے جس کی تصویر بلاول اور بختاور بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کی۔سابق صدر کو فادرز ڈے کے موقع پر مبارک باد دی گئی اور وہ بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو زرداری سے ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے بات کر رہے تھے۔ان کی نئی تصویر سامنے آنے کے بعد تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

The post سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت کیسی ہے ، اب کیسےدکھائی دیتے ہیں؟ نئی تصویر منظر عام پر آگئی appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory