عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں دنیا آنکھیں نہیں دکھا سکتی ، بڑا دعویٰ سامنے آگیا
اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں دنیا آنکھیں نہیں دکھا سکتی تو کرپٹ مافیا کا شور اِس کا کیا بگاڑلے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں بابر اعوان نے کہا
ہے کہ عمران خان پاکستان کا پہلا وزیراعظم جو ریاست کے حالات قوم سے 100فیصد شیئر کرتا ہے۔ جس کا خواب ریاستِ مدینہ کی تابعدارانہ پیروی ہے۔ جس نے پہلے سال میں ڈوبی معیشت کو کِک اسٹارٹ کر دکھایا۔ دنیا اسے آنکھیں نہیں دکھا سکتی۔ کرپٹ مافیا کا شور اِس کا کیا بگاڑے گا؟
The post عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں دنیا آنکھیں نہیں دکھا سکتی ، بڑا دعویٰ سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment