’’ 13 مارچ سے میری کسی تقریر میں کوئی فضلہ نہیں ‘‘ سرکاری نیوز ایجنسی کی انتہائی فاش غلطی وزیر اعظم کی تقریر کا سوشل میڈیا پر مذاق بنوادیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سرکاری خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کی جانب سے وزیر اعظم کی تقریر کا کورونا کے حوالے سے حصہ ٹویٹ کیا گیا جس کے الفاظ کا ترجمہ کچھ یوں بنتا ہے’’ کورونا وائرس سے متعلقہ فیصلوں کے بارے میں حکومت میں کوئی ٹرینر نہیں ہے، 13 مارچ سے آج تک میری کسی بھی تقریر میں کوئی فضلہ نہیں ہے۔’’

اس ٹویٹ کے الفاظ سے ہی لگتا ہے کہ وزیر اعظم نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہوگا بلکہ یہ سرکاری نیوز ایجنسی کی اپنی غلطی ہے۔ اے پی پی کو اس غلطی کا اندازہ ایک گھنٹے سے بھی زائد وقت کے بعد اس وقت ہوا جب سوشل میڈیا پر اس کے سکرین شاٹ شیئر ہونا شروع ہوئے۔ اے پی پی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا لیکن اس کے سکرین شاٹ کبھی ڈیلیٹ نہیں کیے جاسکیں گے۔

The post ’’ 13 مارچ سے میری کسی تقریر میں کوئی فضلہ نہیں ‘‘ سرکاری نیوز ایجنسی کی انتہائی فاش غلطی وزیر اعظم کی تقریر کا سوشل میڈیا پر مذاق بنوادیا appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020