مودی حکومت کی پالیسیاں ناکام اجیت ڈوول ہم سب کو مروادیگا، بھارتی فوجی قیادت پھٹ پڑی،اختلافات کھل کر سامنے آگئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کی پالیسیاں بھارت کو مروانے لگیں، بھارتی ملٹری قیادت اور ڈوول گروپ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے جس نے مودی حکومت کو پریشان کر ڈالا، مشیر قومی سلامتی کی غلط پالیسیوں نے بھارت کو بند گلی میں لا کھڑا کیا۔نیپال نے بھی بھارت کو آنکھیں دکھانا شروع کردی ہے اور اپنی سرزمین پر بھارتی تعمیر کی مذمت کرتے ہوئے اسے جارحیت قرار دیا ہے۔
چین سے متعلق پالیسی اور جھوٹ پر جھوٹ نے بھارت کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں، بھارت اقوامِ عالم میں تنہا ہو گیا، پہلے پلوامہ ڈرامے میں اپنے 40 سپاہی مروائے۔بالاکوٹ میں ہزیمت اٹھانا پڑی۔ بھارتی ائیر فورس کی ناکامی سے بھارتی خواب چکنا چور ہو گئے۔بھارتی ملٹری قیادت نے موقف اپنایا گیا ہے کہ مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول ہم سب کو مروا دے گا، اس کی سب کی سب پالیسیاں ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔
The post مودی حکومت کی پالیسیاں ناکام اجیت ڈوول ہم سب کو مروادیگا، بھارتی فوجی قیادت پھٹ پڑی،اختلافات کھل کر سامنے آگئے appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment