کرونا وائرس کے خلاف اقدامات پاکستان کو 50کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کو کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی، رقم صحت اور دیگر اقدامات کے لیے استعمال ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کرے گا، بینک نے کہاکہ رقم پاکستان کو کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کے لیے دی جائے گی۔ایشین بینک نے کہاکہ رقم معیشت پر منفی اثرات زائل کرنے کے لیے استعمال ہوگی، رقم صحت اور دیگر اقدامات کے لیے استعمال ہوگی، اس پروگرام میں ایشیائی ترقیاتی بینک بھی حصہ دار ہوگا۔ایشین بینک کے مطابق کرونا وائرس سے پاکستانی معیشت کو خاطر خواہ نقصان ہوا ہے، پاکستان اس وقت معاشی بحالی کے دور سے گزر رہا تھا، رواں سال پاکستان میں ترسیلات زر اور برآمدات میں 2 ارب ڈالر تک کمی کا خدشہ ہے۔ایشین بینک کی جانب سے کہا گیا کہ مجموعی ریونیو میں 6 ارب ڈالر تک کی کمی کا خدشہ ہے، یہ کمی ملکی مالیاتی خسارے میں اضافے کا باعث بنے گا۔ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے سنہ 2020 میں فارمل اور ان فارمل سیکٹر میں بے روزگاری میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے برق رفتاری سے ساڑھے 7 ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے۔

The post کرونا وائرس کے خلاف اقدامات پاکستان کو 50کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کردیا گیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory