بھارت قدرتی آفات کی زدمیں۔۔۔!!! 27سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ّراجستھان (این این آئی)بھارت کے مغربی اور وسطی حصے میں ریگستانی ٹدی دل کے جھنڈوں نے فصلیں تباہ کرنا شروع کردی ہے اور یہ ملک میں ان کا 27 سال میں بدترین حملہ ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ڈرونز، ٹریکٹرز اور گاڑیوں کے ذریعے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے کیڑے مار ادویات اسپرے کی جارہی ہیں۔

تاہم ٹڈی دل پہلے ہی ایک لاکھ 25 ایکڑ اراضی پر مشتمل فصلیں تباہ کرچکی ہے۔سرکاری لوکسٹ وارننگ آرگنائزیشن کے نائب ڈائریکٹر کے ایل گْرجار نے بتایا کہ راجستھان اور مدھیا پردیش کی ریاستوں میں ہر ایک اسکوائر کلومیٹر (0.3 میل) کے رقبے پر ٹڈی دل کے 8 سے 10 جھنڈ حملہ کر رہے ہیں۔وارننگ سینٹر نے کہا کہ بھارت میں 1993 کے بعد ٹڈی دل کا اتنا شدید حملہ ہوا ہے۔دونوں ریاستوں میں ٹڈی دل نے موسمی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا اور کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے سے پریشان کسان شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔راجستھان میں داخل ہونے سے قبل ٹڈی دل نے اپریل میں پاکستان میں بھی فصلوں کو بْری طرح نقصان پہنچایا تھا۔کے ایل گْرجار کا کہنا تھا کہ ملک کی چند ریاستوں میں ٹڈی دل کے چھوٹے جھنڈ بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت کے مطابق 4 کروڑ ٹڈی دل کا جھنڈ 35 ہزار انسانوں کے برابر خوراک کھا سکتا ہے۔اس سے قبل بھی راجستھان میں ٹڈی دل حملہ کر چکی ہیں۔

The post بھارت قدرتی آفات کی زدمیں۔۔۔!!! 27سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020