اسلام آباد کے سب سے اہم ہسپتال کا ڈاکٹر ہی کرونا وائرس کا شکار، نام کیا ہے اور اب کہاں ہے؟اہم تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(آن لائن) پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد کے ایک ڈاکٹر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ،ڈاکٹر کو آئی نائن قرنطینہ مرکز میں منتقل کردیا گیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے پولی کلینک ہاسٹل کو سیل کرنا شروع کردیا ہے۔ ترجمان پولی کلینک کے مطابق ڈاکٹر امتیاز پولی کلینک میں پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ہیں اورپولی کلینک ہاسٹل میں رہائش پذیر تھے ۔ڈاکٹر امتیاز کا

کہنا ہے کہ انکا ٹیسٹ کرانے پر کرونامثبت آیا ہے ۔ترجمان پولی کلینک ہسپتال کے مطابق ہاسٹل میں موجود تمام ڈاکٹرز کو قرنطینہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ہسپتال انتظامیہ ہاسٹل کو سیل کررہی ہے ۔ متاثرہ ڈاکٹر کو اوجی ڈی سی ایل کے قرنطینہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق اوجی ڈی ایل قرنطینہ کے انتظامات مکمل ہیں ۔

The post اسلام آباد کے سب سے اہم ہسپتال کا ڈاکٹر ہی کرونا وائرس کا شکار، نام کیا ہے اور اب کہاں ہے؟اہم تفصیلات سامنے آگئیں appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020