پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1200 سے تجاوز کرگئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج بروز جمعہ پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 1204 تک جا پہنچی ہے۔ملک میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 9 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے پنجاب میں 3، خیبرپختونخوا میں 3 جب کہ سندھ،
بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔پنجاب میں بدھ اور جمعرات کے روز پے در پے ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی جہاں بدھ کے روز راولپنڈی میں بیرون ملک سے آنے والی خاتون چل بسیں جب کہ جمعرات کو لاہور میں کورونا سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی جو اب تک شہر میں وائرس سے دوسری ہلاکت ہے۔
The post پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1200 سے تجاوز کرگئی appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment