چیف جسٹس کے کہنے پر استعفیٰ دیدوں گا مگر! سپریم کور ٹ میں پیشی کے بعدشیخ رشید کا بڑا اعلان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید خسارہ کیس میں سپریم کورٹ میں پیش، واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ ہمارے دورکی نہیں ، یہ 2013 سے 2017 تک کی ہے ، جب ہمارے دور کی آڈٹ رپورٹ آئے گی تو اعتراضات کا جواب دیں گے ۔ساری قوم کی دلچسپی ایم ایل ون میں ہے ، آج چیف جسٹس نے ریلوے کی بہتری اور بھلائی کیلئے
احکامات دیئے ہیں ، چیف جسٹس کی ہدایت پر ریلوے آگے بڑھے گی ، ہمیں 15دن کا نوٹس دیا گیاہے ، چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ ایم ایل ون پر فی الفور ٹینڈر دیا جائے ۔عدالت کے مشکور ہیں ،چیف جسٹس نے جو بھی ہدایت کی ہے اس پر عملدرآمد کریں گے ۔صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ چیف جسٹس کہیں تو استعفیٰ بھی دیدو ں گا لیکن آپ کی خواہش پر نہیں۔
The post چیف جسٹس کے کہنے پر استعفیٰ دیدوں گا مگر! سپریم کور ٹ میں پیشی کے بعدشیخ رشید کا بڑا اعلان appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment