آزادی مارچ ، حالات خراب ہونے کی صورت میں فوری طور پر کیا کیا جائے گا ؟ خبردار کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ نے حساس ترین علاقے ریڈ زون میں ٹرپل ون بریگیڈ کو تعینات کرنے کی بھی درخواست دے دی۔آزادی مارچ کے شرکا کی تعداد اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پولیس اور اسلام آباد کی انتظامیہ ابہام کا شکار نظر آئی۔

اس ضمن میں پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جلسہ گاہ میں 25 سے 30 ہزار افراد کی گنجائش ہے تاہم شرکا کی تعداد اس سے زائد ہونے کی صورت میں کوئی پلان بی موجود نہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ صورتحال خراب ہونے کی صورت میں فوری طور پر پلان بی ترتیب دیا جائے گا جبکہ پشاور موڑ جلسہ گاہ کے گرد اضافی خار دار تاریں بھی لگائی جائیں گی۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد کے حساس علاقے ریڈ زون سمیت شہر کے اہم داخلی و خارجی راستوں پر ساڑھے 5 ہزار کنٹینر لگائے گئے ہیں جبکہ حالات خراب ہونے کے خطرے کے پیشِ نظر طویل اور مختصر فاصلے کے 10 ہزار آنسو گیس شیلز کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں آزادی مارچ کے باعث راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف مقامات پر غیر اعلانیہ نیٹ سروس معطل کردی گئی تاہم اسلام آباد انتظامیہ اور وزیر داخلہ نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقت نے بتایا کہ انٹرنیٹ سروس بحال ہے البتہ پشاور موڑ پر جہاں آزادی مارچ کے شرکا موجود ہیں اس مقام پر انٹرنیٹ کام نہیں کررہا۔ادھر آزادی مارچ میں شامل ہونے کے لیے خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں جے یو آئی (ف) کے کارکنان جمع ہو کر 2 بجے کے بعد رنگ روڈ سے روانہ ہوئے اور قومی وطن پارٹی چارسدہ انٹرچینج سے احتجاجی مارچ کا حصہ بننے کے لیے روانہ ہوئے۔

The post آزادی مارچ ، حالات خراب ہونے کی صورت میں فوری طور پر کیا کیا جائے گا ؟ خبردار کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020